سعودی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے،شہبازشریف

سعودی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے،شہبازشریف
کیپشن: سعودی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے،شہبازشریف

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نےپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی مفاد میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔

  وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکہنا تھاکہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان منفرد تعلقات میں باہمی مفاد میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب کے وفد کے دورہ پاکستان پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں جبکہ پوری قوم سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی منتظر ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم نے سرمایہ کاری سے متعلق عالمی ماہرین کی مشاورت سے فزیبلٹی تیار کی ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری کے معاہدے کئے گئے ہیں۔  سعودی عرب کے معیار پر پورا اتریں گے، ایس آئی ایف سی شاندار ماڈل ہے جس نے مختصر وقت میں بہترین میکنزم تشکیل دیا ہے، ہم اپنے اہداف حاصل کریں گے، ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف اور اہم سیاسی شخصیات شامل ہیں، ہم مل کر اپنا مشن مکمل کریں گے، مشترکہ منصوبوں کو مکمل کرکے ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے۔

 سعودی عرب کے وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھرپور استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سعودی عرب کے وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

 عشائیہ میں وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ، آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی موجود تھے۔