ایک نیوز :بہن مریم ریاض وٹو نے بہن بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں پیش آنے والے واقعات پرتشویش کااظہار کردیا۔
’’ایک نیوز ‘‘کے پروگرام ’’ایک پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بشری ٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کاکہنا تھاکہ دوران قیدبشریٰ بی بی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات پرتشویش ہے ۔تحریک انصاف والے خود کو اپو زیشن سمجھ رہے ہیں حالانہ یہ جیتی ہوئی پارٹی ہے۔پارٹی کو مینڈیٹ واپس لینے کیلئے بہت کام کرنا ہوگا۔
مریم ریاض وٹو کاکہنا تھاکہ2ماہ ہو گئے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیںملی۔جب بہن سے ملاقات ہوئی 10سے12پولیس اہلکار ہمراہ تھے۔میرا پی ٹی آئی کا کوئی عہدہ نہیں،صرف ممبر ہوں بات کرنا میرا حق ہے ۔
بشری بی بی کی بہن کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے اور بشریٰ بی بی کیلئے قابل احترام ہیں۔
بشریٰ بی بی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات پرتشویش ہے،بہن مریم ریاض
Apr 16, 2024 | 22:24 PM