ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم نےنیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی20 سیریز کیلئے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے بھرپور پریکٹس سیشن، پاکستان ٹیم نے ہیڈ کوچ اظہر محمود کی نگرانی میں پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
ہیڈ کوچ اظہر محمود کاکہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی سیریز کے لئے پوری طرح تیارہیں،ٹیم کل بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل جمعرات کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔