ایک نیوز:بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے مسلسل تیسرے مہینے بجلی بلز میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کےمقابلےاپریل کےبلز7روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائے گئے ہیں۔
اپریل کےمقابلے مئی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ4.92روپے سےکم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی ہے۔
مارچ کےمقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی۔
وفاقی وزیراویس لغاری کا کہنا ہے کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔