ایک نیوز : جیل میں بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ کی ہلاکت میں ملوث عامرتانباحملہ کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا۔موت کی خبر بھی جھوٹی نکلی ۔
اسلام پورہ پولیس نے بھی کنفرم کردیا کہ عامر تانبا ہلاک نہیں ہوا صرف فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔
ڈی آئی جی لاہور کے مطابق عامر تانبہ کے مرنے کی خبریں چل رہی ہیں مگر وہ زندہ ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی جانب سے بھی عامر تانبہ کی ہلاکت کی تردید سامنے آئی ہے۔
عامر تانبا کو اتوار کے روز دو حملہ آوروں نے دن دہاڑے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ عامر تانبا فائرنگ کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ زخمی کے بھائی جنید سرفراز کی درخواست پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق عامر تانبا کوتین گولیاں لگیں تھیں۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوا تھا۔