ایک نیوز:دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کئے جانیوالے آئی فونز کی فروخت میں 10فیصد کمی ہو گئی۔
درحقیقت 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایپل کی عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں گرفت نمایاں طور پر کمزور ہوئی ہے۔
عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والی کمپنی آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2024 کے دوران آئی فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
اس کمی کے باعث سام سنگ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل 2023 میں ایپل نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔