ایک نیوز:عوام کوسستی روٹی کی فراہمی کامشن،وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نےلاہورکےمختلف علاقوں میں چھاپےمارےاورمہنگی روٹی اور نان بیچنے پر 14 افراد کوموقع پرگرفتار کروایا۔
وزیرخوراک بلال یاسین نے روٹی نان کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے شادمان اور مسلم ٹاؤن کے علاقے کا دورہ کیا۔ مہنگی روٹی بیچنے پر وحدت روڈ پر 2 پوائینٹس سیل کر دئیے۔
بلال یاسین کاکہناتھاکہ عادی مجرمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوائیں گے۔ انتظامیہ دفاتر سے نکلے اور عوامی ریلیف کیلئے فیلڈ میں موثر کردار ادا کرے۔
وزیرخو راک نےمارکیٹ کی ناقص مانیٹرنگ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سرزنش کردی۔
صوبائی وزیرکاکہناتھاکہ نئی قیمتیں تمام اعدادوشمار دیکھنے کے بعد نوٹیفائی کی گئیں، کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے، لاہور میں روٹی 16 روپے، نان 20 روپے میں یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیرخوراک نےہدایت کی کےضلعی انتظامیہ تمام بازاروں میں پرائس لسٹ آویزاں کروائیں۔
بلال یاسین کاکہناتھاکہ آٹے کی قیمت میں تاریخی کمی ہوئی، اسکے ثمرات نچلی سطح تک لائیں گے،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی، پنجاب درست قیمت کیساتھ روٹی اور نان کا وزن بھی پورا کروا رہے ہیں۔
وزیرخوراک کےچھاپوں کےدوران ڈپٹی کمشنر لاہور، اے ڈی سی جی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی ہمراہ تھے۔