شادی شدہ افراد پر عجیب اثر کاانکشاف

Apr 16, 2024 | 15:40 PM

ویب ڈیسک: سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد پر مرتب ہونے والے ایک عجیب اثر کا انکشاف کیا ہے۔
امریکا کی Binghamton یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شریک حیات سے تعاون نہ ملنے کا احساس جسمانی تناؤ میں اضافہ کرتا ہے۔درحقیقت اس احساس سے جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔کورٹیسول وہ ہارمون ہے جو مزاج، عزم اور رویوں وغیرہ کو کنٹرول کرنے والے دماغی حصوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔

تحقیق میں 191 شادی شدہ جوڑوں کو شامل کرکے دیکھا گیا تھا کہ آپس میں بات چیت اور خیال رکھنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان جوڑوں کے ساتھ 10، 10 منٹ کے 2 سیشن کیے گئے جن میں ان سے ایسے ذاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جو شادی سے متعلق نہیں تھے۔
محققین نے مثبت اور منفی سماجی معاونت کا تجزیہ گفتگو کے ذریعے کیا اور پھر لعاب دہن کے ذریعے ان کے جسم میں کورٹیسول کی سطح کو دیکھا گیا۔

مزیدخبریں