خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی،4روز میں 21افراد جا ں بحق

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی،4روز میں 21افراد جا ں بحق
کیپشن: Destruction due to rains in Khyber Pakhtunkhwa, 21 people died in 4 days

ایک نیوز: خیبر پختونخوا میں 4 روز سے جاری بارشوں سے 21 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 4 روز سے جاری بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق افراد میں 9 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 330 واقعات رونما ہوئے، 53 گھروں کو مکمل اور 277 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پربارش متاثرین کو امدادی چیک بھی دیے جا رہے ہیں اور امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ، 200 کمبل شامل ہیں جبکہ متاثرین کو 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں اور  200 میٹریسس دیے گئے ہیں، متاثرین کو روز مرہ زندگی کی دیگر اشیاء بھی دی گئی ہیں۔