این اے 81،لیگی رہنما اظہرقیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار 

Apr 16, 2024 | 12:49 PM

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے این اے 81 گجرانوالہ سے ن لیگ کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
  عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کو بطور ایم این اے بحال کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی۔ 

درخواست گزارکاکہنا تھاکہ بلال اعجاز چودھری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔ ریٹرنگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیا۔ عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

مزیدخبریں