’سرسبز پنجاب ، خوشحال کاشتکار‘پروگرام کے حوالے اہم فیصلے 

’سرسبز پنجاب ، خوشحال کاشتکار‘پروگرام کے حوالے اہم فیصلے 
کیپشن: Important decisions regarding the 'Green Punjab, Prosperous Farmers' program

ایک نیوز :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’’سرسبز پنجاب ، خوشحال کاشتکار‘‘پروگرام کے حوالے اہم فیصلے کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے 8 ہزار سرکاری کھالوں کو دوبارہ پختہ کیا جائے گا۔زرعی یونیورسٹیز کی بہتری اور تحقیقی مراکز کے قیام کا آغاز کیاجائیگا۔ پنجاب کے کسانوں کو 5 سے 20 کلو واٹ تک کے سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

پنجاب کے تمام چھوٹے کسانوں کیلئے نوازشریف کسان کارڈ کا اجراء کا فیصلہ،تمام چھوٹے کسانوں کو 300 ارب روپے کا بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعبہ لائیو اسٹاک میں اصلاحات لائی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے لائیو اسٹاک میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات طلب کر لیں۔