ایک نیوز:وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی زاہدبخاری نےکہاہےکہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کو بھی سستی روٹی ملنے پرخوشی ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی زاہد بخاری کا کہناتھاکہ امید ہے خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو جلد ایئر ایمبولنس کی سہولت بھی میسر ہوگی،خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کو علی امین گنڈا پور کی سرکار فالو کر رہی ہے، میں نے کچھ دن پہلے بھی کہا تھا علی امین گنڈاپور کو خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھنی چاہیے،اب مجھے 100 فیصد یقین ہو گیا ہے خیبر پختونخواہ حکومت مریم نواز کے ویژن سے بے حد متاثر ہے۔
لیگی رہنما کامزیدکہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں جیسی سہولیات پنجاب کے لوگوں کو میسر ایسی ہی سہولیات کے پی کے لوگوں کو بھی ملنی چاہیے،سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی سستی روٹی اور ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنی چاہیے۔
عظمٰی بخاری کاکہناتھاکہ محرومیاں تب ہی ختم ہوتی ہے جب ترقی کے یکساں مواقع اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہوتی ہے، امید ہے علی امین گنڈاپور بزدار،خٹک اور محمود خان کے نقشے قدم پر نہیں چلیں گے، عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرینگے رشتے داروں کی جیبیں نہیں بھریں گے۔