غزہ کے الشفا اسپتال اور بیت لاحیہ میں اجتماعی قبریں دریافت

غزہ کے الشفا اسپتال اور بیت لاحیہ میں اجتماعی قبریں دریافت
کیپشن: غزہ کے الشفا اسپتال اور بیت لاحیہ میں اجتماعی قبریں دریافت

ویب ڈیسک: غزہ کی وزارت صحت اور سول ڈیفنس فورسز کی جانب سے شہر کے الشفا اسپتال میں اجتماعی قبر دریافت کی گئیں۔
الشفا اسپتال میں اجتماعی قبر کی کھدائی کرنے والی ٹیم کو فضا میں پرواز کرتے اسرائیلی ڈرون کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خوف سے کھدائی روکنا پڑی۔
عرب میڈیا کے مطابق جس وقت ٹیم نے کھدائی روکی اس وقت تک قبر سے 9 لاشیں مل چکی تھیں۔ ملنے والی لاشوں میں گلنے کا عمل شروع ہوگیا تھا جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان افراد کو حال ہی میں شہیدکیا گیا تھا۔
غزہ: اسرائیل کے الشفا اسپتال کے محاصرے میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق قبر سے ملنے والی لاشوں پر  پٹیاں اور کیتھٹر بھی لگے ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں اور جن لواحقین نے لاشوں کی شناخت کی انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے لاشیں اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی ہیں۔