ٹیکس جمع کرنیوالے افسران  اپنےگوشوارےجمع نہ کراسکے

Apr 16, 2023 | 22:17 PM

 ایک نیوز: ٹیکس جمع کرنیوالے افسران کی جانب سے اپنے گوشوارے ظاہر نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 394 افسران کی فہرست جاری کردی ہے اور ان افسران کو30 اپریل تک گوشوارے جمع کروانے کی مہلت دیدی گئی ہے، مقررہ معیاد میں گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام کے مطابق ایف بی آر نے گریڈ 17 ، 20 اور 21 کے افسران کو وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

ریونیو حکام کے مطابق 30 اپریل تک سالانہ اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے والے متعلقہ افسران کا پرفارمنس الاؤنس روک دیا جائے گا، ایف بی آر کے اِن لینڈ ریونیو سروس کے 295 اور کسٹمز سروس کے 99 افسران نے سالانہ اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے۔

  حکام کے مطابق اثاثے ظاہر نہ کرنے والے کسٹم اور ان لینڈ ریونیو افسران ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز سمیت ملک بھر کے مختلف دفاتر میں تعینات ہیں۔

مزیدخبریں