عوام پٹرول اور ڈیزل پرفی لیٹر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟

Apr 16, 2023 | 21:41 PM

ایک نیوز: حکومت پٹرول اور ڈیزل پرلیوی کی مد میں 50،50 فی لیٹر وصول کررہی ہے
 دستاویزات کےمطابق پٹرول کی اصل قیمت 217 روپےفی لیٹرپر50 روپےلیوی عائد ہے۔پٹرول پرفریڈ مارجن 2.26 روپے اورڈسٹری بیوشن مارجن 6 روپےفی لیٹرہے۔

دستاویزات کےمطابق ،پٹرول پر ڈیلرز مارجن کی مد میں 7 روپےفی لیٹر ٹیکس عائد ہے۔ڈیزل کی اصل قیمت 234 روپے فی لیٹرپر50 روپےفی لیٹرلیوی عائد ہے،ڈیزل پرفی لیٹرڈسٹری بیوشن مارجن 6.32 روپےڈیلرزمارجن 7 روپےہے۔

مزیدخبریں