پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کوعدالت میں پیش نہ کیا جا سکا

Apr 16, 2023 | 20:57 PM

ایک نیوز :جعلسازی کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کوآج ملیرکورٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےڈیفنس سے گرفتارکیےگئے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کوعدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ علی زیدی کو آج صبح دس بجے پیش کیا جائےگا مگرانھیں پیش نہ کیا جاسکا ۔
پی ٹی آئی رہنماخرم شیرزمان ،آفتاب صدیقی اوربلال غفارملیر کورٹ پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں کورٹ میں پیش کرنا ہوتا ہے لیکن پیش نہیں کیا گیا،اگر آپ آئین اور قانون کو نہیں مانیں گے تو ملک کیسے چلے گا ۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کےسابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شیپنک علی زیدی کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزابراہیم حیدری پولیس نے ڈیفنس سندھ ہائوس سےتحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کوگرفتارکیا تھا۔

مزیدخبریں