تحریک انصاف کے  امیدوار سے مسلح افراد گاڑی چھین کر فرار

Apr 16, 2023 | 20:46 PM

ایک نیوز :پی پی 17 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے امیدوار راجہ ماجد ستی سے مسلح افراد گاڑی چھین کر فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق گاڑی لیکر فرار ہونے والے ملزموں کی تفصیلات پولیس کو فراہم کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق ماجد ستّی شیخ رشید کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈِنر سے واپس گھر کی طرف جارہے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا، گاڑی لے کر جانے والوں کے خلاف ماجد ستی نے ماضی میں بھی مقدمہ درج کروایا ماجد ستی نے گاڑی چھیننے والوں کے خلاف تھانہ نیو ٹاون میں مقدمہ پہلے بھی درج کروا رکھا ہے گاڑی چھیننے 4 مسلح ملزمان مہران کار میں سوار ہو کر پہنچے۔ 

مزیدخبریں