کھیلوں کے میدان کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہونگے، وہاب ریاض

Apr 16, 2023 | 20:44 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کرنا بے سود ہے۔

 مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرف کی تنصیب کاافتتاح کردیا ہے، بین الاقوامی معیارکےمطابق ٹرف بچھائی گئی ہے، کوشش ہےکہ کھلاڑیوں کوبہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

مشیر برائے کھیل کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد ہاکی کا ایک بڑا ٹورنامنٹ اناونس کرنے جا رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں سٹیڈیم کو پرائیویٹائز کیا جائے۔ کھیلوں کی جگہ پرکھلاڑیوں کو ہی آنا چاہئے۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ہمارے ہوتے کھیلوں کے میدان کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں ہوں گی، بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کرنا بے سود ہے۔ نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرےٹی ٹونٹی میں بابراعظم نےورلڈ کلاس اننگ کھیلی۔

مزیدخبریں