ایک نیوز:بابر اعظم اور محمد رضوان نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، ٹی 20 انٹرنیشنل میں دونوں نے اوپننگ پر سب سے زیادہ بار نصف سنچری شراکت قائم کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے 99 رنز کی قابل قدر شراکت قائم کی، یہ اس جوڑی کی 19 ویں 50 رنز سے زیادہ کی اوپننگ شراکت تھی۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ بابر اوپننگ پر 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے اب تک 15 بار 50 رنز سے زائد کی اوپننگ شراکت قائم کی ہیں۔
پاکستان نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 88 اور دوسرے میچ میں 38 رنز سے شکست دی۔
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر سنچری جڑی، انہوں نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنے 100 رنز مکمل کئے۔