ایک نیوز: پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے فیشن پرتنقید کرنے والے کو کرارا جواب دیتے ہوئے ذہنی توازن ٹھیک کروانے کا مشورہ دیدیا۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پیج کا سکرین شاٹ شیئر کیا، مذکورہ سکرین شاٹ میں عائشہ عمر کو منفرد انداز کی ناک کی نتھ پہننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا ذہنی توازن خراب ہونے سے متعلق لکھا گیا تھا۔
اداکارہ نے پوسٹ کا سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس معاشرے میں کسی کا بھی ذہنی توازن خراب ہوگا اور میں پہلے ہی صحتیاب ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔
انہوں نے اس منفرد انداز کی ناک کی نتھ کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اب اس ناک کی نتھ کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، یہ ہماری زندگی کا مستقل حصہ ہے کیونکہ ناک نہیں کٹوانی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عائشہ عمر نے اپنی نئی آنے والی فلم منی بیک گارنٹی کی پروموشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
تقریب کے اختتام پر اداکارہ نے انٹرویو دیتے ہوئے صحافی کے تجسس پر انہیں اس نتھ کو کیسے پہنتے ہیں بتایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔