سکیورٹی خدشات،عمران خان کے حفاظتی گارڈز تبدیل کرنے کا فیصلہ

Apr 16, 2023 | 17:50 PM

 ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  تحریک انصاف کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات سامنے آنے پر    عمران خان کے سکیورٹی سکواڈ میں نئے گارڈز شامل کیے جائیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ  نے زمان پارک میں سکیورٹی گارڈز کے انٹرویوکئے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے اوپرقاتلانہ حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں