ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئے مگر پھر بھی وہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں ، اسحاق ڈار کو اگر کچھ نہیں آتا نااہل ہیں تو شوکت ترین سے ہی سیکھ لیں ۔
صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے سابق رکن قومی اسمبلی رانا محمد نذیر، سابق ایم پی اے سونیا شاہ ودیگر نے ملاقات کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل سستا لیکن پاکستان میں مہنگاہے،پیٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کا اضافہ ظلم ہے۔ نااہلوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے جس نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا،وفاق میں شوباز اور صوبے میں تڑی باز نے عوام کیلئے 2 وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا۔
پرویزالٰہی کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف کی آشیرباد حاصل کرنے کیلئے نااہل حکمران عوام کا خون چوس رہے ہیں نااہل حکمرانوںں کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں،سپریم کورٹ کیخلاف سب سرجوڑ کر کابینہ کے اجلاس پر اجلاس بلا رہے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھاکہ فضل الرحمان کی عدلیہ کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی قابل افسوس ہے، فضل الرحمان کو عدلیہ کیخلاف غیرذمہ دارانہ گفتگو سے گریز کرنا چاہئے،قوم پوری قوت سے عدلیہ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے، تمام سروے رپورٹس پنجاب، کے پی میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیش گوئی کررہی ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ وفاق میں پی ڈی ایم حکومت پہلے دن سے نفرت کا نشان بن چکی ہے، پنجاب میں نگران حکومت کو عوام پہلے دن سے ہی مسترد کر چکے ہیں۔پی ڈی ایم الیکشن روکنے کی کوشش کرکے ہماری الیکشن مہم مفت میں چلا رہی ہے،ایسا نہ ہو اس بار عمران خان کے پی سے ان پارٹیوں کا صفایا ہی کردیں ۔
سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ الیکشن اور قومی سلامتی لازم وملزوم ہیں، عوام اور ادارے ملکر ہی قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں، انشااللہ پنجاب کو پھر سے ترقی، خوشحالی اور امن کی راہ پر گامزن کر دیں گے۔ پنجاب میں عوام کی منتخب حکومت ہی کچے کے ڈاکوؤں کا قلع قمع کر سکتی ہے،الیکشن کے بعد گینگسٹروں کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کریں گے ۔