ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی،چینی کی4000بوریاں برآمد

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی،4000بوریاں برآمد
کیپشن: Big action against hoarders, 4000 sacks recovered

ایک نیوز:نوشہرہ فیروزمیں ڈپٹی کمشنرکی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی،چینی کی4000بوریاں برآمدکرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ فیروز میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی ذخیرہ کی گئی چینی کی 4000بوریاں برآمدکر لیں۔ڈپٹی کمشنرشاہ زیب شیخ نےذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیوروآف سپلائی کے افسران کے ساتھ غلامنڈی میں بھریاروڈپرمشترکہ چھاپہ مارکرذخیرہ کی گئی چینی کی 4000 بوریاں برآمدکر لیں۔ 
 ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ کا کہنا ہے کہ چھاپہ سپلائی افسران کے ساتھ مل کر مارا گیا،مختلف گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 2 لاکھ کلو گرام چینی برآمد کر کے گوداموں کو سیل کر دیا ہے، خفیہ اطلاع تھی کہ بھریا روڈ میں متعدد گوداموں میں غیر قانونی طور پر چینی ذخیرہ کی گئی ہے۔ 
 شاہ زیب شیخ کامزیدکہناہےکہ پکڑی گئی چینی کو مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جائے گا، چینی اوپن مارکیٹ میں فروخت کی جائے گی تا کہ قیمتوں پر قابو پایا جاسکے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔