پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،2200 لٹرمضرصحت دودھ تلف

Apr 16, 2023 | 14:23 PM

ایک نیوز: راولپنڈی ریجن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،2200 لٹرمضرصحت دودھ تلف کردیاگیا۔9سپلائرزکوجرمانےبھی کئے گئے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کاکہناہےراولپنڈی میں2200لٹر،جہلم میں 300 لٹرمضرصحت دودھ تلف کردیا گیا۔
ترجمان فوڈاتھارٹی کامزیدکہناہے کہ جی ٹی روڈ اور موٹر وے انٹر چینجز پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ راولپنڈی میں5، چکوال میں1،جہلم میں3 سپلائرزکوجرمانےکئے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ڈویژن بھر میں مختلف انٹری پوائنٹس پر ناکے لگا کر دودھ کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں