ملتان میں مفت آٹاتقسیم کاآج آخری روز

Apr 16, 2023 | 14:05 PM

ایک نیوز:ملتان میں مفت آٹا پوائنٹس پرآج آٹا تقسیم کا آخری روز ہے۔اسپورٹس گراؤنڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد آٹا وصول کرنے پہنچ گئی ہے۔اسپورٹس گراؤنڈ میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 34 سینٹرز پر 20لاکھ سے زائد مفت آٹاسکیم کے تحت آٹے کے تھیلےتقسیم کیے جاچکے۔آخری روز آٹا کاؤنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
 انتظامیہ کے مطابق ملتان میں اب تک بیس لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں۔

مزیدخبریں