امریکہ:طلباء سےجنسی تعلقات بنانے والی6 استانیاں پکڑی گئیں

Apr 16, 2023 | 13:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  امریکہ میں طلبا سے جنسی تعلقات کرنے کے جرم میں 6 خواتین اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے ڈین ویل میں 38 سالہ ایلن شیل کو دو 16 سالہ لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے الزام کے تحت عدالت پیش کیا گیا۔ دوسرے واقعے میں آرکنساس کی 32 سالہ بیدر ہیئر کو نوعمر طالب علم کے ساتھ ریپ کرنے کے جرم کا الزام ہے۔ اوکلا ہوما کی 26 سالہ ایملی بینکوک کو بھی طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق پر حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب آرکنساس کی معلمہ 32 سالہ ہیدر ہیئر کو فرسٹ ڈگری کے سنگین ریپ چارج کا سامنا ہے جس میں وہ ایک نوعمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات میں رہیں۔

نیویارک پوسٹ کی خبر کے مطابق، اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ایملی ہینکوک کو بھی جمعرات کو مقامی پولیس کو ایک طالب علم کے ساتھ اس کے مبینہ تعلقات کی اطلاع ملنے پر گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں حالیہ دنوں میں خواتین اساتذہ کو طالب علموں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے شبہ میں کم ازکم 6 اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں