بخشاپوردوگروپوں میں فائرنگ،4افراد ہلاک 

Apr 16, 2023 | 13:16 PM

ایک نیوز: بخشاپور میں دومخالف گروپوں میں شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، گولیوں کی زد میں آ کر 4 افراد جاں بحق اور 3 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب بخشاپور میں دومخالف گروپوں میں ٹھن گئی، ایک جانب سے فائرنگ شروع ہوئی تو مخالفین نے بھی بندوقیں تھام لیں۔ دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد موت کی نیند جا سوئے۔
 جبکہ 3 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پھاٹک سٹاپ کو بند کر دیا گیا۔ شدید فائرنگ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں