عمران خان نےاپنے 121 مقدمات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا

عمران خان نےاپنے 121 مقدمات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا
کیپشن: عمران خان نےاپنے 121 مقدمات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا

ایک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے اوپر قائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم،  پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان کا درخواست میں موقف ہے کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، تحریک انصاف کے سپورٹرز کو  نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے،نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں۔