کراچی:رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی،ایک ڈاکوہلاک 

کراچی:رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی،ایک ڈاکوہلاک 
کیپشن: Karachi: Joint operation of Rangers and Police, one robber was killed

ایک نیوز:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران ایک ڈاکوہلاک اورتین ملزموں کوگرفتارکرلیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے گلشن حدید میں مشترکہ کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ کارروائی کے دوران 3ملزمان کوگرفتار کیا ہے، جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان سے اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان پولیس کاکہناتھاکہ ملزمان پاور ہاؤس چورنگی پرعوام سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مقابلے میں مارے گئے ملزم کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔
ترجمان پولیس کامزیدکہناتھاکہ دونوں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ قانونی ضابطے کی کارروائی کیلئے ہلاک ملزم کی لاش کوعباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔