ایک نیوز: کامونکی کے نواحی گاؤں صالح پور میں سوئی گیس لیکج کے باعث گھر کے کمرے میں دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں میاں بیوی تین بیٹیوں سمیت جھلس گئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق رات بھر گیس لیک ہونے کے بعد جب خاتون نے چولہا جلانے کی کوشش کی تو دھماکہ ہوگیا ، دھماکہ کے باعث آگ لگنے سے میاں بیوی تین بیٹیوں سمیت بری طرح جھلس گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ریاض اس کی بیوی زبیدہ، 6 ماہ کی فاطمہ، 5 سالہ نور اور 10 سالہ مسکان شامل ہیں ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پانچوں زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔