ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور برج منصوبہ ایک ماہ میں مکمل اور مزدوروں کو عید پر 3 گناہ معاوضہ دینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں زیرتعمیر ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،وزیراعظم شہبازشریف کو لاہور برج منصوبے پر بریفنگ دی گئی،دوران بریفنگ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ ایل ڈی اے کا منصوبہ ہے،اوورہیڈبرج کی لمبائی 540 میٹر اور چوڑائی 11.1 میٹر ہے،منصوبے پر 1712 ملین روپے اخراجات آئیں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبہ ڈھائی کے بجائے ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے زیرتعمیر منصوبے سے متعلق مختلف سوالات کئے،وزیراعظم نے استفسار کیا والٹن روڈ کا کیا بنا؟2 ماہ دیئے تھے ،والٹن روڈ کو 2 ماہ میں مکمل کیا جائے،وزیراعظم نے ہدایت کی عید پر بھی کام کریں،یہ عوام کی خدمت ہے،ورکرز کو عید پر 3 گنا معاوضہ دیں ، وہ دعائیں بھی دیں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ ایل این سی بہت اچھا کام کرنیوالا ادارہ ہے،وزیراعظم نے سی بی ڈی منصوبے پر تھرڈ پارٹی تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے کی جلد تکمیل سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔