کچے کے علاقے میں پولیس کاآپریشن 8 ویں روزبھی جاری، ایک ڈاکو ہلاک

کچے کے علاقے میں پولیس کاآپریشن 8 ویں روزجاری، ایک ڈاکو ہلاک
کیپشن: Police operation in Kacha area continues for 8th day, one bandit killed Police operation in Kacha area continues for 8th day, one bandit is killed

ایک نیوز: کچے کے علاقے میں پولیس کاڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،ایک ڈاکوہلاک ہوگیاجبکہ اب تک 8سہولت کارگرفتارکرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے۔
ایس ایس پی عرفان سموں کاکہناتھاکہ ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے اور متعدد سہولت کاروں کو حراست لیا گیا ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کےدرمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔
عرفان سموں کامزید کہنا تھا کہ مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانا اول ترجیح ہے۔ انڈس ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
 ڈی پی او مہر ناصر سیال کاکہناتھاکہ کچہ9 چراغ شاہ میں جدید ہتھیاروں اور بکتربند گاڑیوں سے پیش قدمی جاری ہے جہاں پر ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جار ی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔
ناصرسیال کامزیدکہناتھاکہ اب تک آپریشن میں 4 ڈاکو مار جاچکے ہیں اور 8 سہولت کار بھی گرفتار کیے گئےہیں۔