دبئی:رہائشی عمارت میں آتشزدگی،3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد ہلاک

Apr 16, 2023 | 10:12 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 16 افراد  ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

دبئی پولیس کے مطابق ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔آگ کے نتیجے میں تین پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ کل 9 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں آگ سے بچاؤ اور حفاظتی راستوں کا مناسب انتظام نہیں تھا۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں