ایک نیوز: سابق امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ کسی شخص یا ملک کے لیے لابنگ نہیں کرتا، نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ میں پاکستان کے ’’مسٹر 10 پرسنٹ‘‘ کو جواب دے رہا ہوں۔
Responding to Pakistan's "Mr. 10 Percent": I do not lobby for anyone or any country and am no one's agent. I have shared my sincere concern about Pakistan's triple crisis, which unfortunately is intensifying, and have suggested what should be done. "Mr. Ten Percent" should put…
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) April 15, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو شدت اختیار کر رہا ہے، تجویز دی کہ اس صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔
سابق امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ عام لوگ بیرون ملک پوش گھروں کے مالک نہیں جہاں وہ بھاگ سکیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے حامد میر کو خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ زلمے خلیل زاد تنخواہ دار آدمی ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد کو کسی لابی نے اپروچ کیا ہوگا تبھی وہ عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔