ایک نیوز: نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے جوپیٹر کے تین برفانی چاندوں کے مشاہدے کیلئے یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کا خلائی مشن روانہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ای ایس اے کے جوپیٹر کے تین برفانی چاندوں کے مشاہداتی مشن کو’جوپیٹر آئیسی‘ اور ’جوس‘ کا نام دیا گیا ہے جو کہ آٹھ سالہ طویل خلائی سفر کے بعد اپنی منزل پر پہنچے گا۔
جوس مشن ساڑھے تین سال تک جوپیٹر کے مدار میں گردش کرتے تین چاندوں کالیستو، گینی میڈ اور یورپا پر برفانی تہوں کے نیچے پانی یا سمندروں اور زندگی کی موجودگی کے امکانات سے متعلق شواہد جمع کرے گا۔