ٹک ٹاک بنانے کے بہانے اغواء کیے گئے 2 نوجوان کچے کےعلاقے سے بازیاب

ٹک ٹاک بنانے کے بہانے اغواء کیے گئے 2 نوجوان کچے کےعلاقے سے بازیاب
کیپشن: 2 youths who were abducted on the pretext of making Tik Tok were rescued from the slum area(file photo)

ایک نیوز: سندھ کے ضلع کشمور کے میلے میں ٹک ٹاک بنانے کے بہانے بلوائے گئے لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا تھا جنہیں پولیس نے ایک آپریشن کے بعد بازیاب کرا لیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس لاڑکانہ عمران خان کے مطابق ڈاکوؤں نے دو نوجوانوں فرمان میرانی اور سعید بھٹی کو فیس بک کے ذریعے رابطہ کرکے کشمور میں لگنے والے میلے اور وہاں ٹک ٹاک بنانے کیلئے بلایا۔

دونوں ویگن پر سوار ہو کر لاڑکانہ سے کندھ کوٹ پہنچے جہاں سے ڈاکوؤں نے انہیں اغوا کرکے کچے میں رکھا اور ان پر تشدد کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں ان کے ورثا سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔