عمران خان کے وکیل کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات

Apr 16, 2023 | 02:24 AM

ایک نیوز: ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمران خان کے وکیل اپنے موکل کی طرف سے انکوائری میں شامل ہونے کے مجاز نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف انکوائری عدالتی احکامات کی روشنی میں مکمل کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اس پیغام میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل نے ذاتی نوعیت کی جو معروضات پیش کی ہیں، انہیں قانونی طریقہ سے دیکھا جائے گا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کے بیانات ان کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں جن کی اسلام آباد پولیس تردید کرتی ہے۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق طیبہ گل کیس میں ملزمان کو عدالتی حکم کے مطابق ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں