ایک نیوز: ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عمران خان کے وکیل اپنے موکل کی طرف سے انکوائری میں شامل ہونے کے مجاز نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف انکوائری عدالتی احکامات کی روشنی میں مکمل کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری اس پیغام میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل نے ذاتی نوعیت کی جو معروضات پیش کی ہیں، انہیں قانونی طریقہ سے دیکھا جائے گا۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 15, 2023
عمران خان کے وکیل کی آئی جی اسلام آباد سے ذاتی ملاقات ۔
عمران خان کے وکیل کے زریعےانکوائری میں شامل ہونے کے مجاز نہیں ہیں۔
انکوائری عدالتی احکامات کی روشنی میں مکمل کی جائے گی۔⏬
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کے بیانات ان کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں جن کی اسلام آباد پولیس تردید کرتی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق طیبہ گل کیس میں ملزمان کو عدالتی حکم کے مطابق ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔