حکومتی ٹیم کی ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

Sep 15, 2024 | 17:45 PM

ایک نیوز: حکومتی ٹیم کی ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمدہوئی ہے،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں ترجمان اسلم غوری، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ محسن رضاء نقوی شامل تھے ۔
جےیوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، اسلم غوری، میر عثمان بادینی ملاقات میں شامل تھے ، حکومتی وفد کے ساتھ آئینی ترمیم پر مشاورت جاری ہے۔    

مزیدخبریں