ایک نیوز: مجوزہ آئینی ترامیم میں کون کون سی شقیں ہیں جن میں ترمیم کی جاسکتی ہےایک نیوز نے پتہ لگالیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی آئینی ترمیم میں 20سے زائد شقوں کو شامل کیا گیا، آئین کی شقیں 51,63, 175, 187 اور دیگر شامل ہیں ،بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم ہوگی، بلوچستان کی65سے بڑھا کر81کرنے کی ترمیم بھی شامل ہے۔
آرٹیکل 63 میں ترامیم کی جائیگی ،منحرف اراکین کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اجازت کی ترمیم بھی شامل کی گئی ہےیہ حق دینے کے لئے آرٹیکل 63میں ترمیم کی جائیگی ،آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کئے جانے کا امکان ہے،آرٹیکل181کے مطابق ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کو سپریم کورٹ کی خالی آسامی پر کام کرنے سے متعلق ہے،ہائیکورٹ کے ججز کو دوسرے صوبوں کی ہائی کورٹس میں ٹرانسفر کرنےکی تجویز بھی شامل ہے۔
چیف جسٹس پاکستان کی تقرری، سپریم کورٹ کے5سینئر ججز کے پینل سے ہوگی، حکومت سپریم کورٹ کے5سینئر ججز میں سے چیف جسٹس لگائےگی، آئینی عدالت کے باقی 4ججز بھی حکومت تعینات کرےگی۔