مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کاپارلیمانی پارٹی اجلاس شروع

Sep 15, 2024 | 16:53 PM

ایک نیوز: جمعیت علماء اسلام کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت شروع ہوگیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے پارلیمانی ممبران کو آگاہ کیا۔
ترجمان جےیوآئی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قانون دان سینیٹر کامران مرتضی نے آئینی ترمیم سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو بریفنگ دی۔    

دوسری جانب  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بھی پی پی پی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور شہدائے جمہوریت کے حق میں دعاؤں سے ہوا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکاء کو یوم جمہوریت کی مبارک باد دی ۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ نے شرکت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکاء کو پاکستان پیپلزپارٹی کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکاء کو پاکستان پیپلزپارٹی کی پارٹی پالیسی سے متعلق ہدایات دیں۔    

مزیدخبریں