بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی پی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کا انعقاد

بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی پی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کا انعقاد
کیپشن: Joint meeting of PPP Parliamentary Party under the leadership of Bilawal Bhutto

 ایک نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور شہدائے جمہوریت کے حق میں دعاؤں سے ہوا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکاء کو یوم جمہوریت کی مبارک باد دی ۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ نے شرکت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکاء کو پاکستان پیپلزپارٹی کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے شرکاء کو پاکستان پیپلزپارٹی کی پارٹی پالیسی سے متعلق ہدایات دیں۔    
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ملاقات کی،ملاقات بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں ہوئی ،ملاقات میں آئینی ترمیم بل 2024کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔