اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Sep 15, 2024 | 16:05 PM

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ نےاپنی عمرہ کی تصاویر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں اور لکھا کہ اللہ نےمیرے خواب کو حقیقت میں بدل دیا، الحمدللہ! میں نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس ناقابل یقین نعمت کیلئے اللہ کی شکر گزار ہوں،میں کافی عرصے سے عمرہ کی ادائیگی کی کوشش کررہی تھی بالآخر اللہ نے میری تمام دعائیں قبول کرلیں۔

مزیدخبریں