ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،یہ آئینی ترمیم نہیں بلکہ سب کچھ بلڈوز کر رہے ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا جو کام تیزی میں کیا جائے وہ نہیں ہوتا، پتہ نہیں کہاں سے زور زبردستی سے آرڈر آرہے ہیں،یہ ملک میں قانون میں بڑی ترمیم ہے ان کے نمبرز بھی پورے نہیں، فارم 47 کے بعد ان کو جس طرح بیٹھایا گیا انہوں نے رات کی تاریکی میں قانون سازی کی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، پارلیمنٹ کو ربڑ سٹمپ بنایا گیا، اوپر سے آرڈر آتا ہے اور عمل شروع ہو جاتا ہے، پیپلز پارٹی کہتی ہے ہم جمہوری ہیں کیا یہ جمہوری رویہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمن کو ڈرافٹ دیا گیا تو ہم سے بھی شیئر کیا جانا چاہئے،جو بھی ہو رہا ہے رولز کے خلاف ہے، رات کی تاریکی میں فیصلے ہونے ہیں تو پارلیمنٹ کا کیا مقصد ہے۔