اسحاق ڈار کی بلاول سے ملاقات، آئینی ترمیم پر نمبر گیم کیلئے مشاورت

Sep 15, 2024 | 14:48 PM

ایک نیوز: بلاول بھٹو زرداری سے اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں آئینی ترمیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم ایک جامع پیکج ہے جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی ،آئینی عدالت کے لئے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے ،آئینی عدالت کے لئے نئے سرے سے ججز ہی تقرری ہو گی ۔
 ذرائع کے مطابق آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بلاول بھٹو زرداری نے ثالث کا کردار ادا کیا،دو ایوانوں میں آئینی ترمیم آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی و سینیٹ میں حکومتی ارکان کے نمبر گیم پورے ہیں، پی ٹی آئی اراکین کی ضرورت نہیں، منحرف ارکان کے ووٹ سے متعلق بھی ترامیم کی جا رہی ہیں،آئین کی شق 63 میں بھی ترامیم کئے جانے کا امکان ہے۔    

مزیدخبریں