مولانا فضل الرحمن سے کسی بھی آفر کی بات نہیں ہوئی:بیرسٹرگوہر

مولانا فضل الرحمن سے کسی بھی آفر کی بات نہیں ہوئی:بیرسٹرگوہر
کیپشن: No offer was discussed with Maulana Fazlur Rehman: Barrister Gohar

ایک نیوز:بیرسٹر گوہر کی آئینی ترامیم مسودے سے متعلق پارلیمنٹ ہاوس میں گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ بہت اہم قانون سازی ہے جسے اپنی بجائے ملک و قوم کے لئے کرنا ہے ہمارے سامنے مسودہ نہیں ہے پہلے ہم اسے پڑھیں تو ہی پھر فیصلہ ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمارے ساتھ کسی بھی آفر کی بات نہیں کی ،بعض اوقات آپ عہدہ لیتے ہیں یہ سیاست کا حصہ ہوتا ہے ، مولانا فضل الرحمن ایک زیرک سیاستدان ہیں، میرا خیال ہے انہوں نے اصولی موقف اپنایا ، مولانا فضل الرحمن اپنے موقف پر قائم ہیں کہ عدلیہ سے متعلق قانون سازی غیر معمولی نہیں ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا موقف ہے کہ ججز کی عمر نہیں بڑھنی چاہیے ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ واحد ادارہ ہےجو آئینی حقوق کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی روٹیشن کی بات ہوئی ہے اس سے عدلیہ پر قدغن لگے گا، اگر جج کی رائے کے بغیر ٹرانسفر کرتے ہیں تو یہ نامناسب ہے۔