سبزی و فروٹ مارکیٹ میں انفراسٹرکچر عالمی معیار کا ہوگا:مریم نواز 

Sep 15, 2024 | 14:16 PM

ایک نیوز:وزیراعلی مریم نواز جلد ہی لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کاسنگ بنیاد رکھیں گی۔
 وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایشیاء کی بہترین منڈی بنانے کی ہدایت جاری کی ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نوازنےشاندار ماڈرن اینڈ اینوویٹو کا سبزی و فروٹ مارکیٹ کو 18ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب ایگرکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے باہمی ایم او یو پر دستخط کے بعد منڈی کے قیام کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ3سو ایکٹر پر بنے گی، ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں انفراسٹرکچر عالمی معیار کا ہوگا ، ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ زوم بنایا جائے گا ۔
کالا خطائی کی ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو ایکسپورٹ حب بنایا جائے گا ، ماڈرن اینڈ اینوویٹو ویجیٹبل و فروٹ مارکیٹ کو مختلف راستوں سے آمدورفت کے لئے ہر طرف سے رسائی حاصل ہوگی، ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں جی ٹی روڈ گجرانوالہ اور لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ٹرک، گاڑیاں براہ راست آ جا سکیں گی۔
 مزدوروں اورٹھیلے والوں کی آسانی کے لئے میٹرو بس اورسپیڈو بس روٹ کالا خطائی سبزی منڈی تک چلائی جائے گی، مارکیٹ میں شارٹ ہونے والی سبزیاں خصوصا ٹماٹر اورپیاز کے لئےکولڈ سٹوریج بھی بنائے جائیں گے ، ماڈرن اینڈ اینوویٹو سبزی و فروٹ مارکیٹ میں عوام کوسبزیاں اورپھل ہر وقت سستے داموں دستیاب ہوں گے عوام کو مہنگائی سے نجا ت دلانےکا عزم غیر متزلزل ہے۔  

مزیدخبریں