ساؤتھ افریقہ کی ویمن ٹیم ملتان پہنچ گئی،کل سے سیریز کا آغازہوگا

پاک افریقہ ویمن سیریز:ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ملتان پہنچ گئی
کیپشن: Pak Africa Women Series: South Africa team reached Multan

ایک نیوز(چودھری اشرف) پاک افریقہ ویمن ٹی20 سیریز کیلئے ساؤتھ افریقہ ویمن ٹیم ملتان پہنچ گئی،کل سے سیریز کا آغاز ہو گا۔
ساؤتھ افریقہ ویمن ٹیم آج ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی،ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ملتان سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،شائقین کیلئے سٹیڈیم میں انٹری مفت رکھی گئی ہے۔
  ملتان میں تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔    

ملتان کرکٹ  سٹیڈیم میں  پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، ٹرافی کی رونمائی پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کی کپتان لوورا وولوارٹ نے کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز ملتان میں 16 ۔18 اور20 ستمبر کو ہونگ، پہلے دو میچز شام سات بجے شروع ہونگے، تیسرا میچ صبح دس بجے شروع ہوگا، شائقین کا داخلہ مفت ہوگا، اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔