سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے،پاکستان کا مقابلہ چین سے ہوگا

سیمی فائنل کل کھیلے جائینگے،پاکستان کا مقابلہ چین سے ہوگا
کیپشن: The semi finals will be played tomorrow, Pakistan will face China

ایک نیوز(چودھری اشرف)ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آج ایک روز آرام کے بعد کل دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان ٹیم پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم کے مدمقابل آئے گی، پاکستان نے لیگ میچ میں چین کے خلاف پانچ ایک سے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
 دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، کل سیمی فائنل کے علاوہ پانچویں چھٹی پوزیشن کا میچ ملائیشیا اور جاپان کے درمیان ہوگا۔