ایک نیوز(چودھری اشرف) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد انتقال کرگئے ۔
غضنفر علی اس وقت چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیل رہے ہیں ، غضنفر علی کے والد کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ڈنگشاہ قصور میں ہوگی ، قومی ٹیم کے اہم میچز کی وجہ سےغضنفر علی نےٹیم چھوڑ کر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے کل چین کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلنا ہے ، غضنفر علی سیمی فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد انتقال کرگئے
Sep 15, 2024 | 12:48 PM